کورین ایمپلائمنٹ سسٹم کو ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے،محمد سلیم

Jul 05, 2024

 اسلام آباد (وقائع نگار)اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے پاسرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد سلیم نے او ای سی کی کرپشن اور ناقص پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کورین ایمپلائمنٹ سسٹم کو ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے،او ای سی پاسرز خواتین امیدواروں کو کورین فیکٹریوں میں پروموٹ کیا جائے، روسٹرم پرپہلے سے موجود امیدواروں کے اجرا تک اگلی قرعہ اندازی نہ کی جائے،پاکستانیوں کے اجرا میں کرپشن کے ٹھوس ثبوتوں کے باوجود جنوبی کوریا میں تعینات پاکستانی سفیر نبیل منیر خاموش کیوں ہیں،ایم ڈی سمیت او ای سی کے تمام آپریشنل سٹاف کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے،کورین زبان جاننے والے کسی ایماندار شخص کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مقرر کیا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں او ای سی پاسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا کوریا کیساتھ معاہدے کے تحت سترہ ممالک میں برابری کی سطح پر کوٹہ ہے،پچھلے برس او ای سی ایم ڈی کی نالائقی کے سبب پاکستان کا کوٹہ دوسرے ممالک لے گئے،اگر انکے دائرہ اختیار میں کچھ نہیں ہے تو وہ وہاں کیوں بیتھے ہوئے ہیں، ای ای سی پیسے بنانے کی خاطر قرعہ اندازی کرکے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔

مزیدخبریں