اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ کی گاڑی کے حادثہ پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہار افسوس کیا ہے ،اسپیکر کا سید ابرار علی شاہ اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، سردار ایاز صادق نے کہا کہ اللہ تعالی سید ابرار علی شاہ سمیت تمام زخمیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔اسپیکر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے متعلقہ حکام کو ممبر قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ اور ان کے اہلخانہ کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔