ٹال پلازہ ساگری میں لگے گا نہ ہی کلرسیداں میں ،راجہ پر ویز اشرف 

Jul 05, 2024

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پنجاب ہائی وے کی جانب سے روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹال پلازہ کا قضیہ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مداخلت کرکے لاکھوں افراد کے دل جیت لیئے۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی نگران صوبائی کابینہ نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی مختلف سڑکوں پر ٹال پلازوں کی تنصیب کی باقاعدہ منظوری دی تھی رواں برس کے ابتدا میں پنجاب ہائی وے نے مانکیالہ میں ٹال پلازہ قائم کیا جسے مقامی لوگوں نے حملہ کرکے اکھاڑ دیا تھا پنجاب پولیس نے نامعلوم افراد سمیت درجنوں افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے اس وقت مسلم لیگ ن سے بغاوت کرکے آزاد حیثیت میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑنے والے محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد ان کے عزیز رشتہ داروں کے خلاف بھرپور انتقامی کاروائیوں کا ایسا سلسلہ شروع کیا کہ وہ اپنی الیکشن مہم تک نہ چلا سکے ان کے جلسوں میں پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچ جاتی جس سے وہ انتخابی مہم ہی نہ چلا سکے اس کے کچھ ہی عرصہ بعد محکمہ ہائی وے نے پھر مانکیالہ میں ہی ٹال پلازہ قائم کرنے کی کوشش کی اس بار ان کی اس کوشش کو مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی نے ناکام بنا دیا جس کے بعد مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد پنجاب ہائی وے نے مانکیالہ کی ںجائے ساگری شاہ باغ کے درمیان ٹال پلازہ قائم کرنے کی کوشش کی تو قاسم مشتاق کیانی اور راجہ محمد یونس نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو اس تکلیف دہ صورتحال سے آگاہ کیا تو طے ہوا کہ یہ ٹال پلازہ یہاں نصب نہ ہوگا جس کے بعد پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ گوجرخان کے راجہ زاہد خورشید اور صحافی اکرام الحق قریشی نے راجہ پرویزاشرف کو عوام علاقہ کی تشویش سے آگاہ کیا تو راجہ پرویز اشرف سے سیکرٹری پنجاب ہائی وے شمالی پنجاب سے تفصیلی گفتگو کرنے کے بعد کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کو ٹیلی فون کال کے ذریعے بتایا کہ انہیں ساگری ہی نہیں کلرسیداں بھی عزیز ہے بلکہ کلرسیداں میرا بیس کیمپ ہے میں نے سیکرٹری ہائی وے کو بتا دیا ہے کہ ٹال پلازہ ساگری لگے گا نہ کلرسیداں لگے گا بلکہ اسے دھانگلی میں لگایا جائے گا یہی درست جگہ ہے جس پر کلرسیداں کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور ماضی کی طرح اس بار بھی بھرپور مدد کرنے پر راجہ پرویز اشرف کا انتہائی شکریہ ادا کیا ہے ادہر ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مرزا محمد یاسین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ٹال پلازہ وہیں لگے گا جہاں راجہ پرویز اشرف نے سیکرٹری ہائی وے کو نشاندہی کی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ تحصیل کلرسیداں کے حامل شناختی جارڈ رکھنے والے تمام لوگوں کو صرف دو سو روپے کے عوض ایک کارڈ جاری کیا جائے گا جس پر وہ پورا مہینہ جتنی بار چائیں مزید کسی ادائیگی کے ٹال پلازہ سے گزر سکیں گے۔

مزیدخبریں