12 ملین ڈالر کے ساتھ اردن میں شامی مہاجرین کے لیے سعودی امداد

Jul 05, 2024 | 11:03

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں اور اردن میں میزبان کمیونٹی کی مدد کے لیے اردن کے دار الحکومت عمان میں انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے پیکج کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان 12.8 ملین ڈالر کی رقم میں اردن کے پناہ گزین کیمپوں میں شامی پناہ گزینوں کے لیے خوراک کی حفاظت کے چوتھے مرحلے پر عمل کے لیے ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس منصوبے سے ہر ماہ 50 ہزار افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یہ زعتری کیمپ کی کل آبادی کا 65 فیصد بنتا ہے۔غزہ کی پٹی میں فلسطینی بھائیوں میں سے کینسر کے مریضوں کے علاج کے منصوبے پر دستخط کرنے کے علاوہ شاہ حسین کینسر سنٹر کے ساتھ 36 لاکھ 15 ہزار 800 ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس رقم سے 150 مریضوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اردنی ہاشمی چیریٹی ارگنائزیشن کے ساتھ 13 لاکھ 4 ہزار 591 ڈالر کا معاہدہ الگ کیا گیا ہے۔اردن کے تمام علاقوں میں ایک ہزار یتیموں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اور الاستقلال ہسپتال کے ساتھ شراکت میں فلسطینی مریضوں کے لیے کوکلیئر ایمپلانٹس، سماعت کی بحالی اور دیگر خصوصی منصوبوں کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبوں کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے لگ بھگ 480 ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ڈاکٹر الربیعہ نے نشاندہی کی کہ مملکت سعودی عرب نے دنیا کے 169 ملکوں کو 129 بلین اور 600 ملین ڈالر فراہم کیے جن میں سے شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے 187 شراکت دار ممالک کے تعاون سے 100 ممالک کو 6 بلین اور 800 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ 2,973 امدادی منصوبے جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب اپنے ایسے منصوبے آئندہ بھی جاری رکھے گا

مزیدخبریں