ہمیں نقصان پہنچانے والوں کا خون رائیگاں جائے گا: نیتن یاھو کی حزب اللہ کو دھمکی

اسرائیل سرحد پر جمعرات کو نئی کشیدگی دیکھی گئی۔ اس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں وزارت دفاع میں فضائیہ کے آپریشنز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے حزب اللہ کے متعلق بیانات میں کہا کہ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا، اس کا خون رائیگاں جائے گا۔ ہم شمال میں سکیورٹی بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے لیے ہمیں ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حزب اللہ نے جمعرات کو سرحد کے پار سے 10 سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرز کو 200 سے راکٹوں سے نشانہ بنا ڈالا۔ حزب اللہ نے یہ کارروائی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے ایک لیڈر کے جاں بحق ہونے کے جواب میں کی۔حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے صور شہر کے علاقے الحوش میں کیے گئے قتل کے ردعمل کے ایک حصے کے طور پر اس کے ارکان نے گولان اور شمالی اسرائیلل میں مختلف اقسام کے 200 سے زیادہ راکٹوں سے 5 اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے 8 اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر ڈرونز کی یلغار کے ساتھ حملہ کیا ہے۔واضح رہے ایک روز قبل حزب اللہ نے اپنی صفوں کے ایک سرکردہ رہنما محمد ناصر کی ہلاکت کے جواب میں سرحد کے پار اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر 100 سے زیادہ راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اسرائیلی جوابی کارروائی
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے ان مقامات پر بمباری کی ہے جہاں سے کئی پروجیکٹائل اور مشکوک فضائی حملے کئے گئے تھے۔ شمالی اسرائیل میں سائرن کی آواز کے بعد بہت سے پروجیکٹائل اور مشتبہ فضائی اہداف لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔ آنے والے بہت سے راکٹوں کو روک لیا گیا۔ کئی علاقوں میں راکٹ گرنے سے آگ لگ گئی۔ اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 496 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل میں ہلاکتیں 15 فوجیوں سمیت 26 ہیں۔

ای پیپر دی نیشن