برطانیہ میں عام انتخابات ، 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارلیا۔

Jul 05, 2024 | 12:01

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا اقتدار ختم ، 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارلیا۔برطانیہ میں حکمراں جماعت کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پولز جاری کردیا گیا جس کے مطابق650نشستوں میں سے  لیبرپارٹی 410 نشستوں کے ساتھ کامیاب قرارپائی   جبکہ کنزریٹو پارٹی کو 141نشستیں ملیں ۔ لیبرل ڈیموکریٹس 46  اور ریفارم پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوگئیں  ۔سربراہ لبیر پارٹی سرکیئراسٹارمر کاوزیراعظم بننے کاقوی امکان ہے ۔سربراہ لیبر پارٹی سرکیئر سٹارمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے عوام نے تبدیلی کا ووٹ دیا، عوام نے فیصلہ سنادیا وہ تبدیلی کیلئے تیار ہیں، اتنے بڑے مینڈیٹ کے ساتھ اتنی بڑی ذمہ داری بھی عوام نے دی، برطانوی عوام کی خدمت کریں گے۔انہوںنے کہا کہ برطانوی عوام نے صفحہ بدل لیا ہے، انتخابات میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، ہمیں فوری تبدیلی لانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔سربراہ لیبر پارٹی سرکیئر سٹارمر نے کہا کہ لیبر پارٹی بدل چکی ہے اور یہ تبدیلی ہمارے طرز حکومت میں نظر آئے گی، ملک پہلے اور پارٹی بعد میں ہوتی ہے، ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا ہے، تبدیلی کیلئے برطانوی عوام کا شکریہ۔انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 4515 امیدواروں نے حصہ لیا۔دوسری جانب برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رشی سونک نے سر کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

مزیدخبریں