بانی پی ٹی آئی کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

Jul 05, 2024 | 13:59

بانی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک کی خاطر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تفیصلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی، ہماری پارٹی حکومت کا موقف سننے کیلئے اے پی سی میں جائے گی،یہ ملک کا مسئلہ ہے،ملک کی خاطر اےپی سی میں شرکت کریں گے،وقت کے یزید کی کبھی غلامی نہیں کروں گا،جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔ بانی پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ مریم نواز،نواز شریف،خواجہ اصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، کے پی حکومت کو کہوں گا انکی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبر پختوںخواہ میں ایف ائی آرز درج کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے ہیں۔  

مزیدخبریں