وزیر اعلی پنجاب کی ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز آمد,غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی۔

Jul 05, 2024 | 14:10

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز آمد,وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ای ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ،  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی۔ ہر ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کیا جائیگا۔ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹی فیکش کی منظوری۔لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ، حالی روڈ  کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی۔گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا فیصلہ،یکساں روڈ اور  ٹف ٹائیل لگائی جائیں گی۔کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری۔کریم بلاک تا موٹر وے چھ رویہ روڈ پر دو انڈر پاس بنیں گے۔لاہور کےمختلف-روڈ زکی کمرشلائزیشن کی منظوری۔۔مینار پاکستان اور چائنا سکیم کے سپورٹس کمپلیکس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ایل ڈی اے کے لئے 46 ارب روپے ریونیو جنریشن کا ہدف مقرر کردیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے محکمے کی ورکنگ پراجیکٹس اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے رواں مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا  زائد ریونیو اکٹھا کرے گا۔ شہریوں کو رہائشی نقشوں کی منظوری کے لیے آن لائن سروس شروع کی جا رہی ہے۔  ریکارڈ کی جانچ پڑتال (سفٹنگ) کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ واگزار کرائے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ایل ڈی اے حکام کو ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت ،اجلاس میں شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوبل ویلج کا بھی دورہ کیا۔  سینئر منسٹر مریم اورنگزیب,معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں