ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

Jul 05, 2024 | 23:25

ویب ڈیسک

بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 67 پیسے سستی کردی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

علاوہ ازیں لیسکو کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات پرایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیاگیا .لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف آئی اے میں کی گئی شکایات کے مطابق لیسکو نے مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی،پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان کا کہنا ہے اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اووربلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں