پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال ختم کرنے اور پمپس کھولنے کا اعلان

کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے اور پمپس کھولنے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے. اس ٹیکس کے نفاذ سے 10 لاکھ روپے ایک پمپ سے ٹیکس لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا تھا ہمارا مسئلہ حل کردیں گے لیکن ابھی مسائل ختم نہیں ہوئے ہیں۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم دوبارہ ہڑتال کریں گے لیکن ابھی پورے ملک میں پمپس کھولنے کا اعلان کررہے ہیں۔

واضح رہے پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال پرآج ملک گیرہڑتال کی گئی تھی.ملک بھرمیں موجود تیرہ ہزار سے زائد پیٹرول پمپس آج صبح چھ بجے سے بند کردیے گئے تھے. جس کے باعث شہری پریشان دکھائی دیے۔

گزشتہ رات بھی مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پرلمبی قطاریں دیکھی گئی تھیں۔

یاد رہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے پرانتہائی اقدام اٹھایا گیا. معاملہ حل کرنے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرزایسوسی کے درمیان گزشتہ روز ایک مذاکرات ہوئے جونتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے تھے۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن