عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے اور ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا:وزیر اعظم

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ایف بی آر کی اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا.وزیر اعظم کو اجلاس میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ہفتوں میں 3 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نے گوشوارے جمع کروائے۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے حوالے سے عالمی سطح پر رائج بہترین نظام کو پاکستان میں نافذ کیا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر جدید اور بین الاقوامی معیار کے اسکینرز لگائے جائیں،ٹیکس چوری کا تخمینہ اور اسکی روک تھام سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ریفائینری پالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔آئل ریفائیزیرز کو اعتماد میں لیکر ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈیشن کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن