وفاقی کابینہ میں مزید توسیع آج ہوگی، عبدالحفیظ شیخ اورسردارآصف احمد علی حلف اٹھائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب دوپہردو بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی جس میں سینیٹرڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ وفاقی وزیرخزانہ اور سردارآصف احمد علی وفاقی وزیرتعلیم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ان سے حلف لیں گے ۔ سینیٹرعبدالحفیظ  شیخ وفاقی وزیرخزنہ کا حلف اٹھانے کے بعد آج قومی اسمبلی کے شام کو ہونے والے بجٹ سیشن میں قومی بجٹ برائے سال دو ہزار دس ، گیارہ پیش کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن