وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لاہوردہشت گردی میں شہید ہونے والے اوکاڑہ اور قصور کے کانسٹیلان کے لواحقین کے لئے مالی امداد اور مراعات کا اعلان کیا۔

Jun 05, 2010 | 13:49

سفیر یاؤ جنگ
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اوکاڑہ کے موضع باقرمہار کے رہائشی کانسٹیبل غلام احمد کے گھر گئے اور لواحقین کے لئے بیالیس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا، جس میں سے تیس لاکھ شہید کے خاندان کو ملیں گے۔ انہوں نے شہید کے چھ بھائی بہنوں کے لئے دو،دو، لاکھ روپے اور مفت تعلیم کے علاوہ گاؤں میں شہید کانسٹیبل کے نام پر سکول کے قیام اور گاؤں تک سڑک کو شہید کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے راشدعلی کے بہنوئی کو پولیس میں نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔ شہباز شریف قصور کے موضع بونگی کلیاں میں شہید کانسٹیبل راشد علی کے گھر بھی گئے اوراس کی بیوہ کو تیس لاکھ کا امدادی چیک دیا، جبکہ بیٹے کو دو لاکھ کا چیک دینے کے علاوہ مفت تعلیم کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے شہید کانسٹیبل کے بھائی ذوالکیف کو نوکری دینے کے بھی احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایک دس سالہ معذور عرفان کو بھی مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور مقامی افراد سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر اور اہلکار قومی ہیرو ہیں۔
مزیدخبریں