منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں چھ ہزار جبکہ تربيلا ڈيم ميں چون ہزارکيوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Jun 05, 2010 | 15:35

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ایک سوچودہ فٹ بلند اورتربيلا ڈيم ميں  ڈيڈ ليول سےسولہ فٹ بلند ہوگئی ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو اکیاون اعشاريہ چارفٹ، ڈیم میں پانی کی آمد چوہتر ہزارایک سواڑتیس کیوسک جبکہ اخراج چالیس ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوچورانوے اعشاريہ سات فٹ،ڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ سولہ ہزارپانچ سوکيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پندرہ ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ اٹھاون ہزارپانچ سو پچیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ سڑسٹھ ہزارکیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ایک لاکھ بتیس ہزار پانچ سوانچاس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ نوہزارسات سواکیاون کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ اڑسٹھ ہزارنوسوچوہتر کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ ساٹھ ہزارنوسوچوہترکیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمدچوالیس ہزارسات سوچھیاسی کیوسک جبکہ اخراج پندرہ ہزاردوسوچھیاسی کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں