پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دوسو  چھ ملتان اورپی پی دوسوچالیس ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات  کیلئے پولنگ کا عمل جاری ۔

Jun 05, 2010 | 15:39

سفیر یاؤ جنگ
دونوں حلقوں میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جوبغیرکسی تعطل کے جاری ہے ، ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کے حلقہ دوسوچھ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھائی احمد مجتبٰی گیلانی اورمسلم لیگ نون کی نغمہ مشتاق لانگ کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہورہا ہے۔ اس حلقہ میں ایک سوبارہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ستائیس کو حساس قراردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے حلقہ دو سو چالیس میں ایک سوستائیس پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں بتیس کوحساس قراردیا گیا ہے ۔ یہاں مسلم لیگ نون کے امیدوار اورسابق ایم پی اے میربادشاہ قیصرانی کا مقابلہ آزاد امیدواروں خواجہ صلاح الدین اوردلشاد احمد کے ساتھ ہے۔ دونوں حلقوں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اورپنجاب حکومت کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ نون کے ارکان  کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کے بعد ان کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔
مزیدخبریں