انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے افتتاحی روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچھہتر رنز بنا لئے۔

Jun 05, 2010 | 17:46

سفیر یاؤ جنگ
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس اکیس رنز بنا کر شفیع الاسلام کی گیند پر امرالقیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے جوناتھن ٹروٹ بھی صرف تین رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں بھی شفیع الاسلام نے بولڈ کیا۔ ایلسٹرکک انتیس رنز بنانے کے بعد عبدالرزاق کا شکار بنے۔ سٹار بلے باز کیون پیٹرسن ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر چونسٹھ رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ایون مورگن نے سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گزشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو ایان بیل ستاسی جبکہ میٹ پرائر اکیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
مزیدخبریں