مسلم امہ ”فریڈم فوٹیلا“ پر اسرائیلی حملے کا فوری جواب دے: کویتی علماءدین

کوےت سٹی(عبدالشکورابی احسن سے ) کوےت کے علماءدین نے جمعہ المبارک کے خطبہ میں اسرائیل کی جانب سے فلوٹیلا فریڈم پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔علماءنے کہاکہ اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کی حیات تنگ کررکھی ہے ان محصورین کی امداد کرنا ہر انسان اوربالخصوص مسلمان کا فرض ہے لیکن اسرائیل ہمیشہ انسانےت کا دشمن رہا اس کی حماےت کرنے والے بھی انسانےت کے نام پر دھبہ ہیں ۔علماءنے کہاکہ اسرائیل کے خلاف پوری دنیا اٹھ کھڑی ہوجبکہ مسلم ممالک کے لیڈروں کا فرض ہے کہ وہ ہراول دستہ کا کردار اداکرتے ہوئے اسرائیل کی جارحےت کا جواب دیں اگر اب بھی اسرائیل کو جواب نہ دیا گےا تو پھر کبھی بھی ہم اسرائیل کوجواب نہیں دے پائیں گے ۔علماءنے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان آپس میں اتحاد پیداکریں اورکفار کی چالوں میں نہ آئیں نبی کریم ﷺنے امت کو اتحاد اوراسلام کے سنہری اصولوں پر کارپابند رہنے کی تلقین کی۔ اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم امہ اسرائیل کی جارحےت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور غزہ میں محصورفلسطینیوں کی آزادی کے لئے اپنا کردارجذبہ اسلامی سے کریں!

ای پیپر دی نیشن