ان خیالات کا اظہارانہوں نے جلال پور پیروالہ میں ضمنی انتخابات مہم کا جائزہ لینے کے بعد ممبرصوبائی اسمبلی سردارملک جہانزیب کی رہائش گاہ دھوڑکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذوالفقارکھوسہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اورجنوبی وزیرستان کے حالات مختلف ہیں۔ جنوبی پنجاب میں عوام کا استحصال کیا گیا اور بلدیاتی اداروں میں کم وبیش ایک سو بیالیس ارب کی کرپشن ہوئی، صوبائی مشیرنے بتایا کہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے قوم کا اثاثہ ہرحال میں ناظمین سے واپس لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چولستان میں زیرزمین پانی کی سطح کوبرقرار رکھنے کے لیے جھیل بنائی جائے گی۔