ریلی کے شرکاء محمد حسان، ڈاکٹر یونس دانش، ابراہیم شیخ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب ممالک سے اپنے سفیرواپس بلا کران کے ممالک کے سفیروں کوملک بدرکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگراسلام دشمن قوتوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تووہ عظمت مصطفی کے لئے مسلمان سروں پرکفن باندھ کر نکل کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت دوارب سے زائد مسلمانوں کے دینی جذبات سے کھیل رہے ہیں، کوئی غیور مسلمان اپنے آقا محمد مصطفی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا جبکہ نبی کریم کے دامن میں ہی مسلمانوں کی فلاح ونجات ہے۔ دوسری جانب امداد لے جانے والے قافلے پراسرائیلی جارحیت اوردہشت گردی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔