لاہور کی صعنتکار و تاجر برادری نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال میں صرف تنخواہ دار طبقے کو سہولت پہنچانے کی کوشش کی۔  

وفاقی بجٹ کی کارروائی سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صعنت و تجارت لاہور کے صدر ظفر اقبال چودھری کا کہنا تھا حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کی پیدوار میں اضافے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ زرعی شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز کو گیس کی سپلائی ایک کے بجائے دو روز کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو صعنتوں پر براہ راست منفی اثر ڈالے گی۔ ایوان صعنت کے نمائندوں نے فنانس بل کی عدم دستابی پر بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن