چین کی لی نا نے اٹلی کی فرانسسکا کو ہرا کر فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Jun 05, 2011

سفیر یاؤ جنگ
پیرس (اے ایف پی/مانیٹرنگ ڈیسک، وقت نیوز) چین کی لی نا نے دفاعی چیمپئن اٹلی کی فرانسسکا شیون کو ہرا کر پہلی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سنگل کے فائنل میں لی نا نے فرانسسکا کو سٹریٹ سیٹس میں زبردست مقابلے کے بعد 6-4, 7-6 (7-0) سے سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ اس طرح لی نا گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی چینی اور ایشیائی کھلاڑی بن گئیں۔ گرلز ڈبل کا فائنل یوکرائن کی ماریانا اور روس کی ارینا نے جیتا۔ فائنل میں انہوں نے روس کی وکٹوریا اور ہالینڈ کی ڈیمی کو ہرایا۔ دریں اثناءہالینڈ کے مائیکل شیفرز نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ویل چیئر سنگلز ایونٹ جیت لیا جبکہ ویمن ویل چیئر میں ہالینڈ کی ایسٹھر ویگیر نے کامیابی حاصل کی۔ کیونیڈا اور نیکولس پیفر نے مینز ویل چیئر ڈبلز کا ایونٹ اپنے نام کیا۔ ایسٹھر ویگیر اور شارون والر اون نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ویل چیئر ڈبلز ایونٹ جیتا۔
مزیدخبریں