گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ پرامراض قلب کے ایک نجی ہسپتال میں موجود بینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چارافرادجاں بحق جبکہ اکیس زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بینک گارڈ اورسائیکل سٹینڈ کا مالک بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے ہسپتال کی ایمرجنسی میں موجود مریض بھی زخمی ہوئے جبکہ بینک کی عمارت مکمل طور پرمنہدم اورہسپتال کا کنٹرول روم تباہ ہوگیا، دھماکے سےہسپتال کے باہرشیخوپورہ روڈ پر واقع گیس پائپ لائن پھٹنے سے گیس کی لیکج شروع ہو گئی تھی جسے روکنے کے لیے گیس کی سپلائی عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم بم ڈسپوزل حکام کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا۔