کراچی سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طورپرصرف گیارہ پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزاردوسو سینتیس پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کیپیٹل گین ٹیکس ختم کرنے کی خبرسے کاروباری حجم میں نمایاں اضافہ ہوا جو چوبیس فیصد بڑھ کر دس کروڑ تیس لاکھ شیئرزرہا۔ دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی خبر نے انرجی سیکٹرمیں تیزی کو برقرار رکھا۔ رواں ہفتے بینکوں کے بڑھتے ہوئےغیر فعال قرضوں کے اعداد وشمار کے باعث بینکنگ سیکٹردباؤ کا شکاررہا۔ تین جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے ذریعے اکیس کروڑتیس لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔