سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پردوسو سینتیس رنزبنا لئے، میزبان ٹیم کو ابھی بھی دوسوپچپن رنزکی برتری حاصل ہے۔

Jun 05, 2011 | 06:54

سفیر یاؤ جنگ
لارڈزمیں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزسری لنکا نے کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کے چار سو چھیاسی رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر دوسو سینتیس رنزبنائے ہیں، پرانا ویتانا نے پینسٹھ رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تلکرتنے دلشن ایک سو ستائیس اور کمار سنگاکارا تیرہ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اس سے پہلے انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو چھیاسی رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی، میٹ پرائے نے ایک سو چھتیس رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلسٹرکک، ای این بیل اورسٹیورڈ براڈ نے نصف سنچریاں سکور کیں، سری لنکا کی جانب سے ویلے گیدرا نے چار اورلکمال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور چودہ رنز سے شکست ہوئی تھی۔
مزیدخبریں