یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کی ہے،یورپی یونین سے امداد نہیں اقتصادی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں۔ حناربانی کھر

اسلام آبادمیں یورپی یونین کی خارجہ امور کی کمشنرکیتھرین ایشٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹجک مذاکرات کا آج آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کا گیارہ فیصد یورپی یونین سے آتا ہے،وجودہ حکومت نے دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں یورپی یونین کے مبصرین کی سفارشات پر عمل کیا ہے اور حکومت نے انسانی حقوق کی بحالی اور خواتین کی ترقی کیلئے قانون سازی کی ہے۔
کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ ان کا دورہ دورہ پاکستان نیٹو سپلائی کی بحالی نہیں بلکہ جمہوریت کے فروغ ، خواتین اورانسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مل کرکام کریں گے اور یورپی یونین پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو پاکستان کی مشکلات کا احساس ہے اس لیے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے معیشت مضبوط کرنا چاہتے۔
اس سے پہلےوزارت خارجہ میں پاکستان اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے جس میں فریقین نے باہمی معاملات سمیت تجارت پر بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن