پاکستان نے ريڈار پر نظر نہ آنيوالےکروز میزائل حتف سیون بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل سات سو کلومیٹر دور تک مار کرسکتا ہے۔

پاکستان نے سات سوکلومیٹر فاصلے تک مارکرنے والے کروزمیزائل بابرکا ملٹی ٹیوب لانچر سے فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق مکمل طور پرملکی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ حتف سیون کروز میزائل بابر کو ملٹی ٹیوب لانچنگ گاڑی سے فائر کیا گیا، یہ میزائل کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے راڈار پر نظر نہ آنے والی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہ سات سو کلومیٹر فاصلے تک ایٹمی اورروایتی دونوں طرز کے وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے سے ملک کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس صلاحیت اورقومی سلامتی کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی ہے میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی، چیئرمین نیسکام عرفان برنی بھی موجود تھے اور انہوں نے میزائل تیاری میں شامل سائنسدانوں انجینئرز کے کارکردگی کو سراہا، صدر مملکت اوروزیراعظم نے بھی اس میزائل تجربے پرمبارک باد دی ہے،

ای پیپر دی نیشن