مکرمی! 2008ءسے آج تک پوری قوم بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی سے محرومی کا نہ ختم ہونے والا عذاب بھگت رہی ہے۔ دکھ کی بات ہے کہ ہمارے اعمال کا خمیازہ ہمارے کمسن شیر خوار بچے بھگت رہے ہیں۔ بجلی بند رہنے سے بلبلاتے ہیں۔ ہمارے گھروں میں بیماریوں میں گھرے ہمارے بزرگ اذیت کے ہاتھوں نہ زندہ ہیں نہ مردہ۔ گردشی قرضہ ہی لوڈشیڈنگ کا سبب ہے تو سالانہ ترقیاتی پروگراموں کی رقم ہنگامی حالات کے تحت پاور جنریشن کے لئے divert کر دی جائے۔ قوم کی اذیتوں کا تماشا دیکھنے والے حکمرانوں سے اللہ ایک ایک لمحے اور ایک ایک پائی کا حساب لے گا۔ (نمرہ سید 102 بٹ لین علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو لاہور)
اللہ ہماری سختیاں دور فرمائے
Jun 05, 2013