مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پر مجاہدین کا دستی بموں سے حملہ پانچ اہلکار زخمی

Jun 05, 2013

 سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پرمجاہدین نے دستی بموں سے حملہ کردیا پانچ اہلکار زخمی ، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے خانہ بال چوک میں فوج کی دو گاڑیوں کو اس وقت دستی بموں سے حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں معمول کی گشت پر تھیں حملہ کمشنر آفس کے قریب ہوا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں