”بوڑھے“ انجن شدید گرمی میں ”دم توڑنے لگے“ ٹرینیں گھنٹوں لیٹ‘ مسافر سراپا احتجاج

لاہور(خصوصی نامہ نگار) گرمی کی شدت بڑھتے ہی ریلوے انجنوں کے دوران سفر فیل ہونے کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہونے لگا۔ انجنوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے متبادل انجن کئی کئی گھنٹوں انتظار کے بعد دستیاب ہونے پر مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بوڑھے ریلوے انجنوں کے سفر دوران فیل ہونے کی وجہ سے نہ صرف ٹرینیں لیٹ ہورہی ہیں بلکہ مسافروں کی تعداد میں بھی کمی ہورہی ہے، لاہور ریلوے سٹیشن پر بھی مسافر پلیٹ فارموں پر کئی گھنٹوں تک ٹرین چلنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں لیکن ٹرینیں چار سے پانچ گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ دوسری جانب ٹرین آپریشن انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے خراب ہوتا جارہا ہے،لاہور ریلوے سٹیشن سے ملتان، کراچی،کوئٹہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا سمیت برانچ لائنوں پر چلنے والی قصور، جڑانوالہ، وزیر آباد، شورکوٹ اور نارووال سیکشن پر چلنے والی ٹرینیں لیٹ رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...