لاہور(کامرس رپورٹر) ساﺅتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایم بی اے بنکنگ اینڈ فنانس کے طلبہ و طالبات کے لئے کیمپ آﺅٹ ریچ پروگرام کا پہلا اور دوسرا سیشن کیا۔ اس موقع پر انوسٹر ریلیشن کی مس مدیحہ ابراہیم نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم، فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین، انوسٹمنٹ پروڈکٹس، فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔