اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے اپنے اور کابینہ ارکان کیلئے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کے ہر رکن کیلئے 5، 5 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون احمر بلال صوفی نے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے انکار کر دیا۔
نگران کابینہ کے ہر رکن کیلئے 5 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا حکم
Jun 05, 2013