سینٹ میں قائد ایوان فاروق نائیک اور قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار عہدوں سے مستعفی

Jun 05, 2013

اسلام آباد(اے پی اے+ نوائے وقت نیوز) عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ناکامی اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد سینٹ میں بھی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔ فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ نیا قائد ایوان نامزد کریں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا تاہم استعفیٰ دینے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔ آئندہ قائد ایوان پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا۔ فاروق نائیک اور سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے الگ الگ استعفے چیئرمین سینٹ نئیر حسین بخاری کو بھجوائے۔ اسحاق ڈار نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد وہ آئینی طور پر اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے اس لئے وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سینٹ میں اکثریت نہ رکھنے کے باوجود قائد ایوان کا تقرر کرے گی۔

مزیدخبریں