اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف مجموعی طور پر ملک کے 26 ویں وزیراعظم اور 20 ویں منتخب وزیراعظم ہوں گے۔ میاں محمد نوازشریف تیسری بار منتخب وزیراعظم ہوں گے ۔ بے نظیر بھٹو کو 2 بار یہ اعزاز حاصل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت علی خان 15 اگست 1947 ء سے 16اکتوبر 1951ءتک پاکستان کے پہلے وزیراعظم رہے۔خواجہ ناظم الدین 17 اکتوبر 1951ءسے 17 اپریل 1953ءتک دوسرے وزیراعظم رہے ‘ محمد علی بوگرہ 17اپریل 1953ءسے 11اگست 1955ءتک ‘ چوہدری محمد علی 11اگست 1955ءسے 12 ستمبر 1956ءتک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے‘ حسین شہید سہروردی 12ستمبر 1956ءسے 18 اکتوبر 1957ءتک ‘ ابراہیم اسماعیل چندریگر 18 اکتوبر 1957ءسے 16 دسمبر 1957 ءتک ‘ ملک فیروز خان نون 16دسمبر 1957 ءسے 7اکتوبر 1958ءتک ‘ نور الامین 7 دسمبر 1971ءسے 20دسمبر 1971ءتک وزیراعظم رہے۔ذوالفقار علی بھٹو 14 اگست 1973ءسے 5جولائی 1977ءتک وزیراعظم رہے‘ محمد خان جونیجو 23مارچ 1985ءسے 29مئی 1988ءتک ‘ محترمہ بے نظیر بھٹو 2 دسمبر 1988ءسے 6اگست 1990ءتک وزیراعظم رہیں‘میاں محمد نواز شریف 6نومبر 1990ءسے 18اپریل 1993ء‘ 26مئی 1993ءسے 8جولائی 1993ءتک وزیراعظم رہے۔ بے نظیر بھٹو دوسری بار 19 اکتوبر 1993ءسے 5نومبر 1996ءتک وزیراعظم رہیں‘ میاں محمد نواز شریف دوسری بار 17 فروری 1997ءکو وزیراعظم منتخب ہوئے اور 12اکتوبر 1999ءتک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ۔میر ظفر اللہ خان جمالی 23نومبر 2002ءسے 26جون 2004ءتک وزیراعظم رہے ‘ چوہدری شجاعت حسین 30 جون 2004ءسے 26اگست 2004تک ‘ شوکت عزیز 28اگست 2004 ءسے 15نومبر 2007تک وزیراعظم رہے ‘ یوسف رضا گیلانی 25 مارچ 2008ءسے 25اپریل 2012ءتک وزیراعظم رہے انہیں سپریم کورٹ نے اس عہدے سے نااہل قرار دے دیا۔ ان کے بعد راجہ پرویز اشرف 22جون 2012ءسے اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک 24مارچ 2013ءتک وزیراعظم رہے۔ غلام مصطفی جتوئی ‘ میر بلخ شیر مزاری ‘ معین قریشی ‘ ملک معراج خالد ‘ محمد میاں سومرو اور میر ہزار خان کھوسو نگراں وزیراعظم رہے۔