لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے دو یا دو سے زائد مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے ممبران نے وزارتوں کے حصول کیلئے پارٹی قیادت سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سوا پارٹی کا کوئی رہنما کسی کو وزارت ملنے کی مصدقہ خبر سنانے کا اہل نہیں ہے تاہم ممبران آپس میں وزارتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور پارٹی کے سینئرز کے ساتھ مشاورت کر کے اپنی کابینہ کی کھیپ میں پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ متوقع وزراءمیں رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع، رانا ثناءاللہ، ملک اقبال چنڑ اور چودھری محمد شفیق شامل ہیں۔