لاہور (خبر نگار) بنک افسروں کی مدد سے جعلی چیکوں اور متبادل موبائل فون سموں کے ذریعے جعلی چیکوں اور متبادل موبائل سوں کے ذریعے بنکوں سے خطیر رقیمیں نکلوانے والا گروہ سرگرم ہو گیا۔ ایف آئی اے لاہور نے ایک گروہ کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح بنک راوی روڈ کے اکاﺅنٹ ہولڈر عارف محمود کے اکاﺅنٹ سے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی آن لائن ادائیگی الفلاح بنک شاہ عالمی سے کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ بنک افسران کی مدد سے پہلے ایک مخصوص اکاﺅنٹ تلاش کیا جاتا ہے بعدازاں اکاﺅنٹ ہولڈر کے شناختی کارڈ پر تصویر بدل کر موبائل فون چوری کے بہانے پہلی سم بند کراکے نئی سم وصول کی جاتی ہے اور اسی سم پ بنک کا فون وصول کرکے بنک سے آن لائن رقم نکولائی جاتی ہے۔ مزید تفتیش پر سامنے آیا کہ 19 لاکھ 50 ہزار روپے آن لائن نکلوانے کے لئے جو چیک استعمال ہوا وہ کسی اور بنک اکاﺅنٹ ہولڈر کا تھا اور ٹمپرنگ کرکے عارف محمود کی چیک بک کا نمبر اس پر ڈالا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ پر متبادل سم جاری کرنے والے کو گرفتار کر لیا باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
متبادل موبائل سموں اور جعلی چیکوں کے ذریعے رقوم نکلوانے والا گروہ گرفتار
Jun 05, 2013