لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام تدریسی شعبہ جات 8 جولائی بروز منگل سے 20 ستمبر بروز جمعہ تک بند رہیں گے۔ تاہم مختلف شعبہ جات میں امتحانات کے باعث ایک ہفتے تک شیڈول میں ردوبدل ہو سکے گی۔