اے پی این ایس اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت سید سرمد علی صدر اے پی این ایس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مبر ایگزیکٹو بورڈ اعجاز الحق، خوشنود علی خان، مہتا خان اور سیکرٹری مالیات اے پی ایس وسیم احمد، ٹکا خان سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، آزاد کشمیر، بلوچستان اور سندھ سے اخبار فروش رہنما¶ں نے شرکت کی۔ اس مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کے اخبار فروشوں کو درپیش مسائل پر غور و خوش کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اخبار فرشوں کی اخبار مارکیٹیں (میڈیا سنٹرز) کے قیم اور اخبار فروشوں کے رہائشی مسائل، حادثاتی انشورنس، اخبار فروش ویلفیئر ٹرسٹ اور اخبار فروشوں کو صنعتی کارکن کی حیثیت دلوانے کیلئے ای او بی آئی کی ممبر شپ اور حج کوٹہ مقرر کروانا، موٹرسائیکلز پر ایکسائز ڈیوٹی معاف کروانا ان تمام امور کے حصول کیلئے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن اور آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کی ایک مشترکہ کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی جو کہ وزیراعظم پاکستان اور صوبائی وزراءاعلیٰ سے رابطہ کریگی اور اخبار فروشوں کے ان مسائل کو حل کروائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...