صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم میاں نوازشریف اورمسلح افواج کے سربراہان کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Jun 05, 2013 | 21:55

ایوان صدرمیں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے بعد صدرآصف علی زرداری اورنومنتخب وزیراعظم سےعسکری قیادت نےملاقات کی،پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی سمیت پاک فضائیہ اورپاک بحریہ کےسربراہان بھی ملاقات میں موجود تھے،ذرائع کےمطابق ملاقات میں عسکری قیادت کی جانب سے میاں نوازشریف کو بطور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی،اس موقع پرملک کی ممجوعی اورسیکیورٹی صورتحال سمیت پاکستان کودرپش دہشتگردی کے چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

مزیدخبریں