لندن(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر خواتین کی انٹر نیشنل کرکٹ لیگ کے منصوبہ کو مسترد کر دیا۔ آسٹریلوی تاجرشون مارٹن نے لیگ کا منصوبہ پیش کیا تھا جس کے تحت شریک کھلاڑیو ںکو صرف بارہ دن میں ساڑھے تئیس ہزار پائونڈ ملنے تھے۔