پیرس (سپورٹس ڈیسک) سپین کے رافیل نڈال ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو جبکہ برطانیہ کے اینڈی مرے فرانس کے گائل مونفلس کو ہر ا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔سیمونہ ہلیپ اور اینڈریا پیٹکووک نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمونہ ہلیپ نے سویتلانا کزنٹسووا جبکہ اینڈریا پیٹکووک نے سارا ایرانی کو ہرایا۔