لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی کرکٹرز کا ایک ماہ کا فزیکل اینڈ فٹنس سمر کیمپ آج ایک سیشن کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا۔ کیمپ کمانڈنٹ محمد اکرم کی زیر نگرانی لگنے والے کیمپ میں 40 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 20 کھلاڑی قذافی سٹیڈیم اور 20 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی مستقبل میں فٹنس کے حوالے سے ایک شیڈول ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت کھلاڑی آف کیمپ میں اپنی فٹنس پر توجہ دے سکیں گے۔