ون ڈے رینکنگ : آسٹریلیا بدستور سرفہرست، پاکستان کا چھٹا نمبر

Jun 05, 2014

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلیا پہلے، سری لنکا دوسرے، بھارت تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، انگلینڈ اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں، زمبابوے دسویں، افغانستان گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہے۔ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ میںآسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ طویل طرز کی کرکٹ پر کینگروز کا راج بدستور قائم ہے جنہوں نے ایک سو 23پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا حق ملکیت ثابت کیا ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ ایک سو چار پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ چوتھی پوزیشن پر موجود پاکستان کے پوائنٹس ایک سو تین ہیں۔بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز آٹھویں، زمبابوے نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں