پی آئی اے کے انجینئروں نے خرابی کا معلوم ہونے کے باوجود جہاز اسلام آباد سے لاہور روانہ کردیا، 10 منٹ بعد ہی واپس اتار لیا گیا

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے ’’باکمال‘‘ انجینئروں نے خرابی کا معلوم ہونے کے باوجود ہوائی جہاز کو اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ کر دیا مگر 10 منٹ کی پرواز کے بعد ہی ’’خطرہ‘‘ محسوس ہوتے ہی جہاز کو دوبارہ اسلام آباد ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اسلام آباد سے لاہور آنیوالی پی کے 651 نے دوپہر 2 بجے لا ہور آنا تھا مگر ایک پرزہ خراب ہونے کی وجہ سے روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ پرزہ کراچی سے آ رہا ہے مگر شام ساڑھے سات بجے پرزہ کراچی سے نہ آنے پر جہاز کو اڑا دیا گیا مگر پرزہ کام نہ کرنے پر جہا ز کو دوبارہ اتارنا پڑ گیا۔ جہاز دوبارہ اتارے جانے پر اس دلہن کا لاہور پہنچنا ممکن نہیں رہا جس کی شادی گذشتہ شام لاہور میں ہونا تھی۔

ای پیپر دی نیشن