لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 11 جون کو بلانے کا فیصلہ جبکہ وزارت خزانہ سمیت دیگر محکموں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن پنجاب کیلئے مالی سال 2014-15ء کا بجٹ پیش کرینگے۔