سیالکوٹ (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سرفراز اختر نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کے جرم میں سمن آباد لاہور کے رہائشی غلام عباس کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ سبلائم چوک میں واقع ہوٹل کے کمرہ میں غلام عباس ڈیڑھ ماہ سے رہائش پذیر تھا۔ 16ستمبر 2012ء کو کمروں میں کام کرنے والا نصیر احمد اپنے ساتھی ادریس کے ہمراہ صفائی کیلئے غلام عباس کے کمرے میں گئے تو انہیں مقدس اوراق ملے جس پر انہوں نے اپنے انچارج اور ایچ آر منیجر اصغر کو اطلاع کی۔ ہوٹل کے جنرل منیجر کی اطلاع پر پولیس نے غلام عباس کو گرفتار کرکے کمرے کی تلاشی لی تو کرسی اور میز کے نیچے سے مقدس اوراق ملے جس پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔