لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے آل پاکستان انٹریونیورسٹی ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔یو سی پی فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے فائنل مقابلے میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے سپیرئیر یونیورسٹی کو18کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حسین بٹ نے 7 محمد خرم 4 اور فاروق احمد نے 3 پوائٹس کئے۔ سپیرئیر یونیورسٹی کے شاہد بشیر ٹورنامنٹ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے سرگودھا یونیورسٹی کو15 کے مقابلے میں بیس گول سے شکست دیکر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔