دھمکیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں‘ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے : آرمی چیف

اسلام آباد(آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ،مسلح افواج بھارت کی جانب سے ہر جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے۔ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے صدر کے مشترکہ اجلاس کے خطاب کے بعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے صدر ممنون حسین کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دھمکیوں کے حوالے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارت کی جانب سے ہر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارت کی جارحیت پر مسلح افواج خاموش نہیں رہے گی، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن وامان کی صورت حال مےں بہتری آئی ہے اور مسلح افواج مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور جلد ملک میں امن بحال ہو جائے گا، قوم جلد مزید بہتری دیکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...