کراچی (صباح نیوز) تحریک انصاف سندھ کے آرگنائزر عارف علوی نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی پارٹی کے چیئرمین کو بھیج دیا۔ عارف علوی نے کہا کچھ روز پہلے استعفی دے دیا تھا اب چیئرمین سے منظور کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔ تنظیمی امور کو چلانا میرے بس کی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عارف علوی نے چند روز قبل چاروں صوبوں کے آرگنائزرز کے اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔ عارف علوی نے پارٹی انتخابات کو ٹیڑھی کھیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارٹی الیکشن ٹربیونل ختم کرچکے پھر بھی وہ کام کررہا ہے۔ انتخابات کیلئے پہلے الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے وقت طے کیا جائے۔ عمران خان چاہیں بھی تو 6 ماہ میں پارٹی انتخابات نہیں کرا سکتے۔