”پشاور سکول پر حملہ“ پاکستانی مسلح گروپوں کو ”لسٹ آف شیم“ میں شامل کیا جائے : ہیومن رائٹس واچ

Jun 05, 2015

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو” لسٹ آف شیم“ میں شامل کیا جائے، انسانی حقوق کی تنظیم نے مطالبہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 539 بچوں کی شہادت پر کیا ، ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اقوام متحدہ لسٹ آف شیم بنا کر جنگوں میں بچوں کے تحفظ کو مضبوط بنا سکتی ہے۔ حماس، سکولوں پر حملے اور بچوں بطور فوجی بھرتی کرنے پر پاکستان ، بھارت، تھائی لینڈ کے مسلح گروپوں کو لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔گروپ نے کہا 2013ءمیں دہشت گرد گروپوں نے سکولوں، اساتذہ اور طلباءپر 78 حملے کئے۔ دسمبر 2014ءمیں پشاور سکول کو نشانہ بنایا گیا۔
ہیومن رائٹس واچ

مزیدخبریں