وزیراعظم کا ظفراللہ جمالی سے پرجوش مصافحہ اور سرگوشی، جان جمالی سے استعفی پر کندھا تھپتھپا کر شکریہ

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ جمالی سے پرجوش مصافحہ کیا، ظفراﷲ جمالی نے سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی سے استعفیٰ لینے پر وزیراعظم کا کندھا تھپتھپا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم ایوان میں داخل ہوتے وقت میرظفراﷲ خان جمالی کی نشست کے سامنے سے گزرتے ہوئے رک کر ان سے گرم جوش انداز میں ملے۔ وزیراعظم نے ظفراﷲ جمالی کے کان میں سرگوشی کی جس پر وہ مسکرا دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...